پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان ’’تلوار‘‘سے متعلق درخواست کی سماعت آج ہوگی

پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان ’’تلوار‘‘سے متعلق درخواست کی سماعت آج ہوگی

  



اسلام آباد(آن لائن) پاکستا ن پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان’’تلوار ‘‘حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ سماعت آج الیکشن کمیشن میں ہو گی۔ چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے تلوار نشانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست پہلے ہی جمع کرائی ہو ئی ہے ۔بانی چیئرمین ذولفقارعلی بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے 1970 اور 1977 میں انتخابی نشان تلوار پر انتخابات میں حصہ لیا تھا بعد میں تلوار نشان انتخابی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا اب الیکشن کمیشن نے تلوار نشان دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

تلوار

مزید : علاقائی


loading...