ایٹمی عدم پھیلاؤ پر سختی سے عملدرآمد جاری ، نیو کلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کے خواہش مند ہیں : پاکستان

ایٹمی عدم پھیلاؤ پر سختی سے عملدرآمد جاری ، نیو کلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 20سال مکمل ہوچکے ، ایٹمی عدم پھیلاؤ پر سختی سے عمل کیا، ذمہ دارانہ طرز عمل کے پیش نظر پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کا خواہش مند ہے، پاکستان 2050تک ایٹمی توانائی سے 40ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، ہمارے پاس جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایٹمی تجربات کے 20 سال مکمل ہونے پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کیلئے ہے اور 1998میں ہمیں اپنے دفاع کیلئے ایٹمی تجربات کرنا پڑے۔
پاکستان

مزید :

علاقائی -