قرضوں کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

قرضوں کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگا خصوصی)قرضوں کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے ،یہ درخواست وطن پارٹی کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے دائر کی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک ہزار افراد نے 1971 ء سے 2009 ء تک 256 بلین قرضے لئے ہیں اور ان قرضوں کی وجہ سے ملک کو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے،قرضے کی واپسی سے ملک کی صورت حال میں بہتری آئے گی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کوقرضوں کی واپسی کے لئے اقدامات کرکے معاف کئے گئے قرضے وصول کئے جائیں ۔

مزید : علاقائی


loading...