اتفاق فاؤنڈری کیلئے حاصل کردہ ، بینکوں سے کرڑوں کے قرضے معاف کرانے کا اقدام ہائیکورٹ چیلنج

اتفاق فاؤنڈری کیلئے حاصل کردہ ، بینکوں سے کرڑوں کے قرضے معاف کرانے کا اقدام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگا خصوصی)شریف فیملی کی جانب سے اتفاق فاؤنڈری کے لئے بینکوں سے لئے گئے کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔یہ درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے اتفاق فاؤنڈی کے لئے قومی بینکوں سے لئے گئے کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔بے نظیر بھٹوشہید کے دور شریف فیملی کے قرضے سیاسی رشوت اور سیاسی ڈیل کے طور معاف ہوئے جو کہ قرضوں میں ڈوبی ہوئی قوم کے ساتھ بدترین مذاق ہے۔بینکوں کی جانب سے عام آدمی کے لئے قرضوں میں کوئی رعائت نہیں برتی جاتی ،شریف فیملی کے قرضے معاف کئے جانے کا اقدام واضح طور پرآئین اور قوانین کے منافی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے اتفاق فاؤنڈری کے معاف کرائے جانے والے کروڑوں روپے کے قرضے جن کی موجودہ مالیت اربوں روپے بنتے ہے ،وسیع تر قومی مفاد میں واپس لینے کے احکامات صادر کئے جائیں۔
قرضے چیلنج

مزید :

علاقائی -