توہین عدالت کی دو درخواستوں پر آئی جی پنجاب کو نوٹس

توہین عدالت کی دو درخواستوں پر آئی جی پنجاب کو نوٹس

  



لاہور(نامہ نگا خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی دائردودرخواستوں پر انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر )عارف نواز کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے گوجرانوالہ کے آفتاب احمد اور سفیان خان کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ درخواست گزارہیڈ کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ عدالتی حکم پر اب کی سنیارٹی طے نہیں کی جا رہی جس وجہ سے درخواست گزار ترقی کے حق سے محروم ہیں ،درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پولیس پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

آئی جی کو نوٹس

مزید : علاقائی