میاں محمود الرشید کی نئی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست مسترد

میاں محمود الرشید کی نئی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست مسترد

  



لاہور(نامہ نگا خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی جانب سے پی پی 160 اور پی پی 151کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی ۔جسٹس شاہد کریم نے اس سلسلے میں قراردیا ہے کہ اس معاملہ پر دادرسی کے لئے ہائی کورٹ مناسب فورم نہیں ہے ۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاجو تھوڑی دیر بعدسنا دیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...