ایکسائز افسر شیخ ندیم کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

ایکسائز افسر شیخ ندیم کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

  



لاہور(نامہ نگا خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایکسائز افسر شیخ ندیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر شیخ ندیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے عدالت نے یہ حکم شاہین عارف کی درخواست پر جاری کیا ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شاہین عارف کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے محکمہ کو درخواست گزار سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی روکاتھا ،محکمہ کی جانب سے عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ہے ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایکسائز افسر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

مزید : علاقائی


loading...