توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نواز کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نواز کو نوٹس

  



لاہور(نامہ نگا خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے شاہد محمود کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے میونسپل کمیٹی سیالکوٹ میں ٹیکس سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر ترقی کیلئے اپلائی کیا، درخواست پر اعتراض اٹھایا گیا کہ محکمہ کی جانب سے شنوائی نہ ہونے پر درخواست گزر نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ، عدالت نے درخواست دادرسی کے لئے ڈی سی کو بھجوا دی تھی عدالتی حکم کے باوجود شنوائی نہیں ہورہی ۔

ڈی سی ؍ نوٹس

مزید : علاقائی