توہین عدالت درخواست پر ممبر ایڈمن فیڈرل بورڈ آف ریونیو تسنیم الرحمن کو نوٹس

توہین عدالت درخواست پر ممبر ایڈمن فیڈرل بورڈ آف ریونیو تسنیم الرحمن کو نوٹس

  



لاہور(نامہ نگا خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ممبر ایڈمن فیڈرل بورڈ آف ریونیو تسنیم الرحمن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے محمدریاست کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کے حکم پر اسکو انسپکٹر ان لینڈ ریونیو کے عہدے پر ترقی نہیں دی جا رہی۔ جو توہین عدالت کے مترادف ہے ،وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر ممبر ایڈمن ایف بی آر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ممبر ایڈمن ایف بی آر؍ نوٹس

مزید : علاقائی


loading...