کھوئی رٹہ سیکٹر ،سول آبادی پر بھارتی فائرنگ ، ایک شہری زخمی

کھوئی رٹہ سیکٹر ،سول آبادی پر بھارتی فائرنگ ، ایک شہری زخمی

  



کھوئی رٹہ (سٹاف رپورٹر ) لائن آف کنٹرول پر انڈین آرمی کی سیز فائر لائن کی خلاف ورزی ، کھوئی رٹہ سیکٹر کی سول آبادی کو نشانہ بنایا، ایک شخص زخمی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں ججوٹ بہادر ، چتر، بھینسہ گالہ، خانپور کی سول آبادی پر انڈین آرمی نے بلااشتعال گولہ باری کی جس سے دانش شبیر ولد محمد شبیر عمر 22سال قوم جاٹ ساکن ججوٹ بہادر زخمی ہو گیا سول آبادی کو نشانہ بنانا انڈین آرمی کا آئے روز کا معمومل بن گیا ہے پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی گنوں کو خاموش کر ادیا ۔

بھارتی جارحیت

مزید : صفحہ اول


loading...