عمران نے منظور آفریدی کا نام مسترد کر دیا

عمران نے منظور آفریدی کا نام مسترد کر دیا

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبہ خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کا نام ڈراپ کردیا گیا ،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے بھی منظور آفریدی کا نام مسترد کرتے ہوئے پرویز خٹک کو نگراں وزیراعلیٰ کیلئے دوسرا نام دینے کی ہدایت کردی ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے منظور آفریدی کا نام نہ فائنل ہوا تھا اور نہ ہی ڈراپ ہوا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق رات کو مشاورتی اجلاس ہوا اور آج وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر نے جو نام دیا اس پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض کیا ہم نے نہیں۔یاد رہے گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوگیا لیکن پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ان کے نام پر اعتراض کیا گیا تھا۔ 42 سالہ منظور آفریدی کا تعلق فاٹا کی خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا سے ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے فرسٹ کزن اور سینیٹر حاجی ایوب آفریدی کے بھائی ہے۔ ان کے کزن مرزا محمد آفریدی بھی فاٹا سے سینیٹر ہیں۔

منظورآفریدی مسترد

مزید : صفحہ اول


loading...