صدر مملکت نے بل پر دستخط کر دیئے فاٹا باضابطہ طور پر خیبرپختونخوا میں ضم
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی ، سینیٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظوری کے بعد فاٹا انضمام بل پر دستخط کردیئے، فاٹا باضابطہ طور پر خیبرپختونخوا میں ضم ہوگیا، 2023 میں فاٹا کی نشستیں چھ ہوں گی، 2018 کے انتخابات میں بارہ ہی رہیں گی، اس معاملے کیلئے عملدرآمد پر وقت درکار ہوگا،فاٹا کو پانچ سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے، خیبر پختونخوا کا قومی اسمبلی میں موجودہ حصہ39 سے بڑھ کر 45 نشستیں ہو جائے گا۔سینٹ میں فاٹا کی 8 نشستیں ختم ہوجائیں گی اور اس کیساتھ ہی سینٹ اراکین کی کل تعداد 104 سے کم ہوکر 96 ہوجائے گی۔
بل دستخط