ناصر الملک الیکشن التواء کی کوششوں کا حصہ نہیں بنیں گے،راحیل کامران شیخ

ناصر الملک الیکشن التواء کی کوششوں کا حصہ نہیں بنیں گے،راحیل کامران شیخ

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان بار کونسل کے رکن بیرسٹر راحیل کامران شیخ نے سابق چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ 2018ء کے عام انتخابات وقت پر کروائیں گے اور ان کے التواء کی کوششوں کا حصہ نہیں بنیں گے ۔بلاشبہ جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ایک باکردار اور پاک صاف ساکھ کے حامل ہیں ۔انہوں نے بطور جج کسی خوف کے بغیر آئین اور قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا ،بیرسٹرراحیل کامران شیخ نے مزید کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نہ صرف نگران حکومت کو آئین اور قانون کے مطابق چلائیں گے بلکہ یقینی طور پر وہ آئندہ انتخابات میں اپنی غیر جانبداری کی شہرت کو برقراررکھیں گے اوروہ کم ازکم عام انتخابات میں کسی التواء کے حصہ دارنہیں بنیں گے ۔

راحیل کامران شیخ

مزید : صفحہ اول


loading...