ناصرکھوسہ کی نامزدگی پر ڈی جی خان کے باسیوں کااظہار مسرت

ناصرکھوسہ کی نامزدگی پر ڈی جی خان کے باسیوں کااظہار مسرت

  



ڈیرہ غازیخان ( خصوصی رپورٹ ) ڈیرہ غازیخان کے باسی ابھی کھوسہ سرداروں کے ساتھ ’’ن لیگ ‘‘ کی بے وفائی اور 2018کے عام انتخابات میں ان کے سیاسی فیصلے کے منتظر ہی تھے کہ سابق چیف سیکرٹری اور سینئر بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام آنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے ڈیرہ غازیخان ضلع کے باسی اس لیے بھی مسرت کا اظہار کررہے ہیں کہ ناصر محمود کھوسہ بلوچ ہیں ان کے ایک بھائی عارف کھوسہ انجینئر ہیں ایک بھائی طارق کھوسہ پولیس سروس کے سینئر ترین آفیسر اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رہے اور ایک بھائی جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس ہیں ۔ جن کے نواز شریف کو گھر بھیجنے ، گارڈ فادر اور سسلین مافیا جیسے خطاب بھی تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں ۔ ان بھائیوں کی محنت ، شرافت ، کام سے لگن اور ذمہ داریوں کو بھرپور طریقہ سے سرانجام دئیے ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں ۔ناصر محمود کھوسہ جب چیف سیکرٹری پنجاب تھے تو اتفاق سے کچھ عرصہ کیلئے سردار دوست محمد خان کھوسہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پھر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر رہے ۔ سردار دوست محمد خان کھوسہ اور سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے شہرڈیرہ غازیخان کیلئے فراہمی آب ، نکاسی آب ، ٹراما سنٹر ، دانش سکول ، سینکڑوں میل لمبی سڑکیں ، آرٹ کونسل ، غازی یونیورسٹی ، غازی میڈیکل کالج اور اس طرح کے دیگر منصوبہ جات کیلئے جو کم وبیش گیارہ ارب روپوں پر مشتمل تھے ۔ چیف سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ نے ان کاموں میں ذاتی دلچسپی لی اور وہ پایہ تکمیل کو پہنچے ۔ناصر محمود کھوسہ جس سکول میں پڑھتے رہے وہ سکول اب سنٹر آف ایکسیلنس ہے اس وقت کے چیف جسٹس سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ نے اپنے سکول گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کا دورہ بھی کیا کلاس روم میں گئے اپنی نشست پر بیٹھے سکول کیلئے اور سکول کے اس وقت کے سینئر ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر غلام شبیر قاسم کو ان کی شاندار کارکردگی پر انعام دیا ۔

ناصر محمود کھوسہ

مزید : صفحہ اول


loading...