ناصر الملک ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے اللہ نے موقع فراہم کر دیا، بھائی رفیع الملک

ناصر الملک ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے اللہ نے موقع فراہم کر دیا، بھائی رفیع ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) نگران وزیر اعظم منتخب ہونے والے جسٹس (ر) ناصر الملک کے بھائی رفیع الملک نے کہا ہے کہ ناصر الملک سخت مزاج جج تھے جو کسی کی بھی سفارش قبول نہیں کرتے تھے ۔ ناصر الملک پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے تھے، اللہ تعالیٰ نے آج ان کو یہ موقع فراہم کر دیا ہے ۔نگران وزیر اعظم منتخب ہونے والے جسٹس(ر) ناصر الملک کے بھائی رفیع الملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے بھائی ناصر الملک اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے دو دن پہلے گھر میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر نگران وزیر اعظم کا اختیار دیا جائے تو کیا میں قبول کروں جس پر ہم سب نے انہیں یہ عہدہ قبول کرنے کا مشورہ دیا ۔

مزید : صفحہ اول