تکذیب نکاح کا دعوی جھوٹا ،ادکارہ میرا عتیق الرحمن کی بیوی قرار ،خلع کی بنیاد پر نکاح منسوخ کردیاگیا

تکذیب نکاح کا دعوی جھوٹا ،ادکارہ میرا عتیق الرحمن کی بیوی قرار ،خلع کی بنیاد ...

  



لاہور(نامہ نگار)فیملی عدالت نے ادکارہ میرا کا تکذیب نکاح کا دعوی جھوٹا قرار دیکر مسترد کر دیا جبکہ نکاح خلع کی بنیاد پر منسوخ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ادکارہ میرا کا نکاح حقائق پر مبنی قرار دیتے ہوئے میرا کو عتیق الرحمن کی بیوی قرار دیا ہے۔یادرہے کہ فیملی عدالت کی جانب سے 9 برس بعد ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔18 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں قرار دیا گیا ہے کہ ادکارہ میرا کا تکذیب نکاح کا دعوٰی جھوٹ پر مبنی ہے،مدعی اور مدعا علیہ کی بیوی ہے،نکاح نامہ قانون کے عین مطابق جاری ہوا ہے،ڈیفنس میں واقع گھر دونوں کے درمیان وجہ تنازعہ بنا جس پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف فوج داری مقدمات قائم کیے جو 10سالوں سے عدالتوں میں زیر التواہیں،عدالت سمجھتی ہے کہ موجودہ حالات میں دونوں کا بطور میاں بیوی اللہ کی قائم حدود کے مطابق زندگی نہیں گزار سکتے،لہٰذا بہتر ہو گا کہ مدعیہ کو نکاح کے بندھن سے آزاد کر دیاجائے،جہاں عدالت مدعیہ کے تکذیب نکاح کا دعوی خارج کرتی ہے وہیں ان کے درمیان نکاح کو خلع کی بنیاد پر منسوخ کرتی ہے۔

اداکارہ میرا

مزید : صفحہ اول


loading...