شریف خاندان کی کرپشن پکڑنے کیلئے ایک نئی وزارت درکار ہے ، عمران خان

شریف خاندان کی کرپشن پکڑنے کیلئے ایک نئی وزارت درکار ہے ، عمران خان

  



اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے شریف خاندان کی کرپشن پکڑنے کیلئے ایک نئی وزار ت درکار ہے ، تحریک انصاف نے 56 کمپنیوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا تھا مگر صرف 11 کمپنیوں کا آڈٹ کیا گیا ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا پاکستان تحریک انصاف نے شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے کیلئے 56 کمپنیوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا تھا مگر 56 کی بجائے صرف 11 کمپنیوں کا آڈٹ کیا گیا ۔ آڈٹ رپورٹس میں 166 ارب کی کرپشن کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ پنجاب کے وز ر اء اور لیگی ایم پی ایز نے ان کمپنیوں سے فائدہ اٹھایا ہے ۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول