گوجرانولہ : پی پی 56میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حتمی امیدوارو کا اعلان نہ ہو سکا

گوجرانولہ : پی پی 56میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حتمی امیدوارو کا اعلان نہ ...

  



گوجرانوالہ (شبیر حسین مغل سے) گوجرانوالہ شہر کے پی پی 56میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حتمی امیدواران کا اعلان نہ ہو سکا مگر مسلم لیگ ن کے 5، تحریک انصاف کے تین جبکہ آزاد حیثیت سے 4امیدوار میدان میں آچکے ہیں اور الیکشن لڑنے کیلئے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیاں ہو گا کیونکہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد مسلم لیگ ن کی طرف سے ایم پی اے توفیق بٹ پی پی 56سے امیدوار ہیں جبکہ ن لیگ کی ٹکٹ کیلئے یوتھ ونگ کے سٹی صدر شعیب بٹ ، چوہدری ریاض جٹ ، یوسی چیئرمین اسامہ نصر وڑائچ ، صابر محمود علی بٹ بھی امید وار ہیں جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے سابق ایم پی اے چوہدری طارق گجر ، چوہدری محمد علی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔ عمران یوسف گجر بھی حلقہ تبدیل ہونے پر اس حلقہ سے ٹکٹ کیلئے پر تو ل رہے ہیں اسی طرح پیپلزپارٹی کی طرف سے اشفاق باجوہ ، مسلم لیگ ق کی طرف سے اکرام بابر کھوکھر کے علاوہ چند آزادامیدواران بھی قسمت آزمائی کرنے کیلئے تیار ہیں حلقہ پی پی 56میں جٹ ، کشمیری آرائیں ، گجر ، انصاری برادریوں کی اکثریت موجود ہے جبکہ اس حلقہ میں اہم علاقے دھلے ، راجکوٹ ، گرجاکھ ، جناح روڈ ، شاہین آباد ، عالم چوک ، گوندلانوالہ ، کوٹلی رستم اور دیگر علاقے موجود ہیں اس حلقہ میں صاف پانی ، سیوریج کا خراب نظام اور تعلیمی اداروں کی کمی سب سے زیادہ عوامی مسئلہ ہے اس حلقہ کے بیشتر علاقے پسماندہ ہیں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے تعمیرو ترقی کے کام تو کروائے ہیں مگر متعدد علاقوں کے مکین ارکان اسمبلی سے نالاں بھی ہیں الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدوار باہمی اختلافات کا شکار ہیں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ اس حلقہ سے امید وار ہیں کیونکہ ان کے پرانے حلقہ انتخاب کے بیشتر علاقہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد اس حلقہ میں شامل ہو گئے ہیں مگر اس کے ساتھ ان کے سیاسی مخالف ریاض جٹ بھی میدوار ہیں جنہیں وفاقی وزیر قانونی محمود بشیر ورک کی حمایت حاصل ہے جبکہ یوتھ ونگ کے سٹی صدر شعیب بٹ کے علاوہ دیگر یوسی چیئرمین بھی ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہاں ہے اسی طرح تحریک انصاف کے امیدواروں میں سابق ایم پی اے چوہدری طارق گجراور چوہدری محمد علی کے درمیان ٹکٹ کیلئے مقابلہ جاری ہے دونوں امیدوار ماضی میں بھی ایک دوسرے کے سیاسی حریف تھے چوہدری طارق گجر نے گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر جبکہ چوہدری محمد علی نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا مگر اب دونوں پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں اسی طرح پیپلز پارٹی کے اشفاق باجوہ اور مسلم لیگ ق کے اکرام بابر کھوکھر نے بھی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے تاہم سیاسی جماعتوں کی باقاعدہ ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد ہی حلقہ پی پی 56کی سیاسی صورتحال واضع ہو گی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...