ماتحت عدالتوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر کمانڈوز تعینات ہوں گے

ماتحت عدالتوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر کمانڈوز تعینات ہوں گے

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ضلع کچہری میں قتل کے ملزم کی پولیس حراست میں ہلاکت کے واقعہ کے بعد سیشن کورٹ اور ضلع کچہری سمیت ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی کیلئے نیا پلان ترتیب دے دیا گیا۔سیشن کورٹ،ضلع کچہری ،کینٹ کچہری اور ماڈل ٹاؤن کچہری سمیت تمام ماتحت عدالتوں کے داخلی و خارجی راستوں پر کمانڈو تعینات ہوں گے ۔اس حوالے سے ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہرنے بتایا کہ عدالتوں کے باہرکمانڈوز تعینات ہوں گے اور داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ،سکیورٹی کیمروں اور میٹل ڈیٹیکٹر کی فراہمی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ جبکہ سیشن کورٹ اور ضلع کچہری کے داخلی راستوں پر علاقے کے ایس ایچ اوز اور ڈولفن وپیروسکواڈ موجود ہوں گی۔

نیا سکیورٹی پلان

مزید : صفحہ اول