جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کارکردگی شرمناک ہے، فیاض خان طور خیلی
روڈی پورٹ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین فیاض خان طور خیلی نے پاکستان ہائی کمیشن ساؤتھ افریقہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے بشمول جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کارکردگی شرمناک ہے،عوام کو ان کے حقوق سے دور رکھا جا رہا ہے ہمیں یہ بتا دیں کہ ان کی ذمہ داری آخر ہے کیا؟جنوبی افریقہ میں آئے روز پاکستانی بے دردی سے قتل ہو رہے ہیں،اور پاکستانی ہائی کمیشن سو رہا ہے،ہائی کمیشن کے افسروں نے تو پاکستانیوں کی لاشیں اٹھانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی، فیا ض خان طور خیلی نے مزید کہااب لگتا دوست ممالک کے سفیروں کو لکھنا پڑے گا کہ وہ پاکستان ہائی کمیشن کے لوگوں کو سکھائیں کہ سفارت کاری کیسے کی جاتی ہے،بزرگ پارٹ ٹائم پاکستانی سفیر کو جنوبی افریقہ سے واپس بلایا جائے، تاکہ ہمیں مستقل ،ذہین اور کام کا شوقین عملہ مل سکے اب دیار غیر میں پاکستانیوں کو مزید ذلیل و خوار ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔