چین میں 5.7شدت کے زلزلے سے تباہی،بڑے پیمانے پر مکانات کو نقصان پہنچا

چین میں 5.7شدت کے زلزلے سے تباہی،بڑے پیمانے پر مکانات کو نقصان پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(این این آئی)چین کے صوبے جیلین میں 5.7شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق رات 2بجے کے قریب محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلے کی زمین میں گہرائی 13کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جس سے بڑے پیمانے پر مکانات کو نقصان پہنچا۔
زلزلے کے بعد بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی لیکن موبائل کمیونی کیشنز کی فراہمی متاثر ہوئی۔چینی حکام کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -