سعودی عرب،قتل کی واردات میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

سعودی عرب،قتل کی واردات میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

  



ریاض(اے پی پی) سعودی عرب میں پولیس نے سرخ گاڑی میں موجود لاش کی گتھی سلجھاتے ہوئے لاواث لاش کے قاتل گرفتار کر لئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ترجمان حزام الشہری نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کو پیش آنے والے واقعہ میں متوفی کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس نے تمام تانے بانے جوڑتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث 6 سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس کو تبوک کے النہضہ محلے میں کھڑی ایک سرخ رنگ کی گاڑی سے سعودی شہری کی نعش ملی تھی جس کی عمر کے تیس برس کے لگ بھگ تھی۔

مزید : عالمی منظر