اٹلی ، سیاسی بحران جاری ، وزیر اعظم کی حکومت سازی سے معذرت

اٹلی ، سیاسی بحران جاری ، وزیر اعظم کی حکومت سازی سے معذرت

  



روم (این این آئی) اٹلی میں سیاسی بحران عام انتخابات کے دو ماہ بعد بھی جاری ہے، صدر نے وزیر اعظم گیسپے کونتے کی کابینہ کے ایک وزیر کا نام مسترد کر دیا جس پر وزیراعظم نے حکومت سازی سے معذرت کر لی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر سرفیو متریلا نے پاؤلو سیونا کی بطور وزیر خزانہ منظوری دینے سے انکار کر دیا، سیونا یورپی یونین کے زبردست ناقد ہیں۔ میڈیا کے مطابق اگر کونتے حکومت سازی میں ناکام ہو گئے تو دوبارہ انتخابات ہو سکتے ہیں۔ اٹلی میں عام انتخابات میں کوئی پارٹی واضح برتری حاصل نہ کر سکی اور صدر نے کونتے کو 80 دن بعد گزشتہ بدھ کو حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...