اعلٰی عدلیہ کے ججز کا امتحان ذمہ داریاں نبھانے کا وقت آگیا

اعلٰی عدلیہ کے ججز کا امتحان ذمہ داریاں نبھانے کا وقت آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تجزیہ ،مبشر میر

الیکشن 2018ء میں عدلیہ کی اہمیت بڑھ گئی ،اعلیٰ ترین عدلیہ کے ججز پر ملک کی سب سے اہم ذمہ داریاں پوری کرنے کا وقت آگیا ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار پہلے ہی بہت اہمیت اختیار کرچکے ہیں ،ان کے ریمارکس زیر بحث رہتے ہیں ۔نیب کے چیئرمین بھی سابق جج ہیں۔ اس وقت اہم ترین کیس احتساب عدالتوں میں ہیں ۔الیکشن کمیشن کے سربراہ بھی سا بق جج ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کو زیادہ اختیارات دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔تمام ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آ فیسرز ماتحت عدالتوں کے جج ہیں ۔سابق چیف جسٹس ناصر الملک کے نگراں وزیراعظم کے تقرر نے عدلیہ کو یہ موقع فراہم کردیا ہے وہ ملک کو داخلی بحران سے نکالنے کیلئے صاف و شفاف انتخابات کروائے۔ جسٹس (ر) ناصر الملک نے 2000ء میں پی سی او کے تحت حلف لیا تھا جبکہ 2007ء کی ایمرجنسی میں حلف لینے سے انکار کردیا تھا ۔ان کو ایک بہترین استاد کی حیثیت سے بھی پہنچانا جاتا ہے،نامزد نگراں وزیر ا عظم مشہور زمانہ مختاراں مائی اور نواز شریف طیارہ سازش کیسز کے بینچ میں بھی شامل تھے ۔عوام کی توقعات ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے ججز سے بہت بڑھ گئی ہیں ۔
تجزیہ ،مبشر میر

مزید :

تجزیہ -