نشتر میڈیکل یونیورسٹی،انتظامی معاملات میں آؤٹ سائیڈر ڈاکٹر کی بے جا مداخلت کا انکشاف،ملازمین پریشان،الزام درست نہیں،انتظامیہ

نشتر میڈیکل یونیورسٹی،انتظامی معاملات میں آؤٹ سائیڈر ڈاکٹر کی بے جا مداخلت ...

  



ملتان(وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں ایک آؤٹ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

سائیڈ ر ڈاکٹر کی بے جا مداخلت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اور یہ ڈاکٹر صوبائی سیکرٹری سپشلائز ڈ ہیلتھ کیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب سے تعلق ہونے کی وجہ سے چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعینات ہے۔ مگر نشتر ہسپتال میں رہائش پذیر ہے۔ذرائع کا یہاں یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ڈاکٹر روزانہ یا پھر ایک دو دن چھوڑ کر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اعلی عہدے پر فائز ایک افسر کے ساتھ اپنا زیادہ تر وقت گزارتا ہے اور ملازمین پر حکم جھاڑتا رہتا ہے۔جسکی اس حرکت پر ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے۔اس اوٹ سائیڈر ڈاکٹر کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں بلاوجہ معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے۔جبکہ اس بارے میں یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کوئی بھی ڈاکٹر نشتر یونیورسٹی کے معاملات میں اثرانداز نہیں ہو رہا ہے۔الزام درست نہیں ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...