فاٹا انضمام بل منظوری کو بین الاقوامی میڈیا نے خصوصی اہمیت دی

فاٹا انضمام بل منظوری کو بین الاقوامی میڈیا نے خصوصی اہمیت دی

  



اسلام آباد ( آن لائن ) فاٹا انضمام کے بل کی منظوری کو بین الاقوامی میڈیا نے بھی بڑی کوریج دی ہے، بھارت، برطانیہ اور امریکن(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

میڈیا ہاؤسز نے فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں شامل کرنے کی خبروں کو نمایاں طور پر پیش کیا ہے،پاکستان نے فاٹا انضمام کے حوالے سے افغانستان اور گلگت بلتستان سے متعلق بھارت کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے اسے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے اور متعلقہ ممالک کو انتباء کیا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں ۔فاٹا انضمام کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی سے بل کی منظوری سے متعلق خبروں کو کئی عالمی اخبارات نے نمایاں طور پر شائع کیا ہے اس بل کے منظور ہونے کے بعد صدرمملکت ممنون حسین کے دستخطوں کے بعد یہ قانون کا حصہ بن جائے گا۔ صوبہ خیبر پختونخواہ سے ملحقہ قبائلی علاقہ جات جو ہمسایہ ملک افغانستان کی سرحد تک منسلک ہیں ، انہیں ملک اور آئین کے تحت ضم کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی سے قرارداد کی منظور ی کے بعد اس بل کو ایوان بالا سے بھی منظور کرلیاگیا ہے۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط قابل قبول نہیں ہے۔ماضی اور موجودہ حالات یکسر مختلف ہیں ، بھارت کے کشمیر کے حوالے سے تمام دعوے بے بنیا دہیں۔ جموں و کشمیر کی تمام ریاست متنازع خطہ ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی احتجاج مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آرڈر پر پروپیگنڈا کرنے سے بھارت نہتے کشمیریوں پر جارحیت کی پردہ پوشی نہیں کرسکتا۔

فاٹا ؍ خصوصی اہمیت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...