جسٹس ناصرالملک کا تقرر خوش آئند،پارلیمنٹ نے آئینی ذمہ داری نبھائی،شاہ محمود قریشی

جسٹس ناصرالملک کا تقرر خوش آئند،پارلیمنٹ نے آئینی ذمہ داری نبھائی،شاہ محمود ...

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر،نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) ناصر الملک کا تقرر خوش آئند بات ہے۔ تحریک انصاف ان کے تقرر کا خیر مقدم کرتی ہے۔ وہ ایک نمایاں اور قابل احترام شخصیت ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف نے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

جو دھرنا دیا تھا اس میں چیف جسٹس نے جو کمیشن بنایا تھا اس سربراہی جسٹس (ر) ناصر الملک نے کی تھی اور اس دھرنے کے حوالے سے جو انہوں نے جو رولنگ دی تھی وہ قوم کے سامنے ہے عدالت میں پی ٹی آئی نے اپنا واضح نقطہ نظر ان کے سامنے پیش کیا تھا اور 2013ء کے انتخابات کے سارے حقائق جسٹس (ر) ناصر الملک کے سامنے ہیں ۔نگران حکومت کے تقرر کے حوالے سے نجی ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہمیں امید ہے کہ نگران وزیراعظم اس قسم کی نگران کابینہ اور انتظامی افسران کا تقرر کرینگے۔ جو ملک میں صاف شفاف الیکشن کروائینگے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی جلیل عباس جیلانی اور ذکاء اشرف کے نام پر بضد تھی ۔لیکن آج وہ ان دونوں ناموں سے پیچھے ہٹ گئی ، مخدوم شاہ محمود قریشی کہا قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نے اپنی آئینی ذمہ داری نبھائی ، کے پی کے کی حکومت نے پہلے نگران حکومت کا تقرر کرلیا ، تحریک انصاف کا نگران سیٹ اپ کے حوالے سے صرف یک نکاتی ایجنڈا ہے اور وہ یہ ہے کہ ایسا نگران سیٹ اپ چاہتے ہیں جو ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخاب کروانے کی اہلیت رکھتا ہو ،انہوں نے یوسی 45این اے 157 رنگیل پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی اور ن لیگ تحریک انصاف کی مقبولیت سے گھبرا چکی ہیں۔ دونوں جماعتوں کی سرکردہ شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہو چکی ہیں او رآنے والے دنوں میں مزید اہم شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہونگی ۔ دونوں جماعتوں کو 2018ء کے انتخابات میں امیدوار ملنا مشکل ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدلی کی لہر چل پڑی ہے۔ عمران خان کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں اور 25جولائی کو پاکستان کی عوام ایک نئے ملک کی بنیاد رکھیں گے۔ جس میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہوگی دو نہیں ایک نظام ہوگا۔ اس موقع پر کھاکھی برادری ‘ رانا برادری ‘ کھکھ برادری ‘ کھوکھر برادری ‘ ارائیں برادی‘ اولکھ برادری اور گردونواح کے لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اختر ملک ‘ نیاز ارائیں ‘ اصغر ارائیں ‘ شفیق ارائیں اور ارائیں برادری سرکردہ شخصیات بھی موجود تھی۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام عام انتخابات میں بلے کے نشان پر ٹھپہ لگائیں پی ٹی آئی عوام کی تقدیر بدل دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما چوہدری مقبول آرائیں کی رہائش گاہ سورج کنڈر وڈ رنگیل پور میں کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں چوہدری شفیق آرائیں، چوہدری غلام حسین، مقبول احمد، چوہدری سرور، چوہدری آصف سلیم، ربنواز کالرو، چوہدری نواب آرائیں، عاصم آرائیں، چوہدری نیاز احمد، حافظ ارشد ، چوہدری اصغر آرائیں، ملک مظہر بھٹی بھی موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نگران حکومت، الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے تو پی ٹی آئی مرکزاور چاروں صوبوں میں کامیاب ہو جائے گی اور پیپلز پارٹی، (ن) لیگ کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ۔

شاہ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...