ڈیڑ ھ ارب روپے سے زائد کا ترمیمی بجٹ ، رضا ہال میں نچ گانے کے پروگرام نہ کرانیکی قرار داد منظور

ڈیڑ ھ ارب روپے سے زائد کا ترمیمی بجٹ ، رضا ہال میں نچ گانے کے پروگرام نہ ...

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر) ضلع کونسل ملتان کے اجلاس میں ایک ارب 52کروڑ ورپے سے زائد کے ترمیمی بجٹ برائے سال 2017-18کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے رضا ہال میں کلمہ طیبہ کے نیچے ناچ گانے اورمجرا پروگرام ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آئندہ ایسے پروگرام نہ کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ،اپوزیشن کے چیئر مین کی جانب سے لعنت کا لفظ استعمال کرنے پر حکومتی چیئر مینوں کا شدید ہنگامہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

، دیگر اہم قراردادیں بھی ممبران کی خاموشی میں منظورکرلی گئیں ۔تفصیل کے مطابق ضلع کونسل ملتان کا دسویں اجلاس گزشتہ روز رضا ہال میں کنوینیئر ملک ذوالفقار علی ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع کونسل ملتان کیلئے مالی سال 2017-18کیلئے ایک ارب 52کروڑ 42لاکھ 28ہزار روپے کے ترمیمی بجٹ کی منظوری دیدی گئی ہے اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان سید محمد عباس بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فا ضل بجٹ میں ترقیاتی منصوبہ جات کا تناسب 75فیصد اور غیر ترقیاتی اخراجات کا تناسب 25فیصد ہے جو کہ پنجاب کے دوسرے اضلاع سے بہتر ہے ۔ ترمیمی میزانیہ میں ابتدائی سرمایہ 40کروڑ 15لاکھ 14ہزار روپے، آمدن ازاں گورنمنٹ گرانٹس 68کروڑ39لاکھ21ہزار روپے، آمدن ازاں ٹیکس، فیس ہائے ڈسٹرکٹ کونسل 43کروڑ 87لاکھ 93ہزار روپے ، کل آمدن 1۔ارب52کروڑ 42لاکھ 28ہزار روپے ، غیر ترقیاتی اخراجات (عملہ تنخواہ و سائر اخراجات) 37کروڑ 5لاکھ5ہزار روپے، سالانہ ترقیاتی پروگرام 52کروڑ 60لاکھ روپے، لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج 29کروڑ 25لاکھ روپے، کل ترقیاتی اخراجات 1۔ارب8کروڑ55لاکھ18ہزار روپے، کل اخراجات 1۔ارب 45کروڑ 60لاکھ 23ہزار روپے، متوقع اختتامی سرمایہ 6کروڑ 82لاکھ 5ہزار روپے رکھا گیا ہے جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن ممبر ملک عمرفاروق کھوکھر نے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ضلع کونسل کے اس مقدس ایوان جہاں کلمہ طیبہ کے ساتھ ساتھ ایوان کے موجد سابقہ معتبرین کی تصاویر بھی موجودہیں کے نیچے رضا ہال کو ناچ گانے اور مجرے کے پروگراموں کیلئے استعمال کیا جارہاہے جو اس مقدس ہال کی توہین کے مترادف ہے جس پر دیگر اپوزیشن ممبران نے بھی شدید احتجاج کیاجس پر آئندہ رضا ہال کو ایسے پروگراموں کیلئے استعمال نہ کرنے بارے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی اور کنونئیر ملک ذوالفقار ڈوگر نے ایوان کو یقین دلایا کہ آئندہ مذکورہ ہال پرائیوٹ پروگراموں کیلئے دیتے وقت خاص احتیاط برتی جائے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے چیئر مین چوہدری غلام شبیر نے کہا کہ آج ایوان کادسواں اجلاس ہورہا ہے مگرتاحال مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گیءں جوکہ ایوان کے ممبران کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم میں کسان کی تذلیل کی جارہی ہے ظلم تو یہ ہے کہ ملتان کے کسان کی کاشت وزیراعلی پنجاب لاہورسے منظور کرکے بھیجتا ہے ۔رمضان بازاروں میں لوٹ مار ہورہی ہے اگر کسی رمضان بازار میں 70کلو دال بکتی ہے تو ریکارڈ میں 370کلوگرام لکھی جاتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ رضا ہال میں 23مارچ کی تقریب تو نہیں منائی گئی مگر مجراپروگراموں کیلئے ہال دستیاب ہے جس پر اپوزیشن ممبران نے شیم شیم کے نعرے لگائے ۔انھوں نے اپنے خطاب میں اعزازیہ کے چیکوں کے معاملے پرممبران کیلئے لعنت کا لفظ استعمال کیا تو ایوان میں حکومتی ممبران کی جانب سے ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور انھوں نے مذکورہ الفاظ واپس لینے اور ایوان کی کاروائی سے ہذف کرنے کا مطالبہ کیا جس پرکنونیئر نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرایا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد کھوکھرنے کہا کہ ہوسکتاہے شاید یہ آخری اجلاس ہو جس پر کنوینیئر نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا ہے ۔ڈاکٹر خالد کھوکھر نے مزید مطالبہ کیا کہ دیہی علاقوں میں موجود قبرستانوں کی چار دیواریاں کرائی جائیں اور اراضی ریکارڈ سینٹروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ایوان سے خطاب کرتے ہوئے خاتون ممبر ذہین کنول نے کہا کہ ضلع کونسل کے اپوزیشن ممبران کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے اب ہمارا وقت بھی آنے والا ہے مگر ہم آپ کے ساتھ ایسا نہیں کریں گے جس پر کنوینیئر نے کہاکہ خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ۔اجلاس سے اپوزیشن لیڈر غلام دستگیر اٹھنگل سمیت ڈاکٹر حمیدہ خانم ،راؤ عبدالقیوم ،چوہدری احمد گجر ،چوہدری خلیل الرحمان،راؤ انتظار ،ابراہیم مدنی،فاروق احمد خان ،فرخ نسیم راں اور رانا مختیار سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا بعدازاں ایوان نے ممبر ضلع کونسل عزیزہ بیگم کی طرف سے تعمیر چار دیواری قبرستان ٹبہ راؤ گڑھ یوسی 104، تعمیر کمرہ جات گورنمنٹ ہائی سکول لال پور، ممبر ضلع کونسل حاجی راؤ انتظار علی کوثر کی طرف سے کرپشن روکنے بارے کمیٹیاں تشکیل دینے، یو سی ماڑی نون 149 میں گرلز ایلیمنٹری سکول وڈسپنسری کے قیام،ٹیل فیض پور تک میٹل روڈ کی تعمیر، ملک فیاض حسین ممبر یو سی 73کائیاں پور کی طرف سے فیض کائیاں پور چوک کا نام فیاض چوک رکھنے، پنواراں والا کا نام چاہ گجراں والا رکھنے، چیئرمین یو سی 107راؤ عبدالقیوم کی طرف سے شجرکاری فنڈز سے ٹریکٹر ٹرالی، پانی والی ٹینکی کی فراہمی، معذور افراد کے لئے مالی امداد، چیئرمین یوسی 181سلیم اختر کی طرف سے قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر بارے تحاریک کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں ایوان نے نافذ شدہ ٹیکس، فیس ہائے کے شیڈول میں کمی کی ترمیم، نیلامی گندا پانی ٹریٹمنٹ پلانٹ قادرپورراں، زرعی رقبہ کی نیلامی، کمرشل دکانات، پیٹرول پمپ، شادی ہال بارے تجاویز، سائیکل و موٹرسائیکل سٹینڈ ضلع کونسل، کینٹین و سنیٹیشن سروس چارجز کی نیلامی کی بھی منظوری دی گئی۔

Back

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...