ملتان :200سے زائد فیڈرز پر 2گھنٹے لوڈشیڈنگ پھر شروع‘ صارفین کا احتجاج

ملتان :200سے زائد فیڈرز پر 2گھنٹے لوڈشیڈنگ پھر شروع‘ صارفین کا احتجاج

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے ملتان شہر سمیت بجلی فراہم کرنے والے 200 سے زائد فیڈرز پر2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔ یکم رمضان المبارک سے یہ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

فیڈرز لوڈشیڈنگ فری تھے۔ میپکو نے ملتان سرکل کے 10 لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی کم ازکم بندش کی سہولت فراہم کررکھی تھی تاہم بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافے پر رمضان المبارک سے قبل کابجلی بندش شیڈول بحال کردیا گیا ہے۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہونے پر صارفین شدید مشکلات اور پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انہو ں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر