ملتان میں چکن پاکس اور خسرہ کے 9 ، گیسٹرو کے226مریض ہسپتالوں میں لائے گئے

ملتان میں چکن پاکس اور خسرہ کے 9 ، گیسٹرو کے226مریض ہسپتالوں میں لائے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) چکن پاکس اور خسرہ کے 9 مریض ہسپتالوں میں لائے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
گئے ہیں۔ خسرہ میں مبتلا 6 مریض لیہ کا جنید ، سوتری وٹ ملتان کا عبدالرحمان ، احمد آ باد ملتان کا شاوان، ملتان کا سبحان، شریف پورہ ملتان کی علیشاہ، بلال مسجد ملتان کا طلحہ، چکن پاکس میں رائٹر کالونی ملتان کا علی، جمیلہ، حسن کو ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے لایا گیا ہے۔ دریں اثناء گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 226 مریضوں کو ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کی ٹیموں کو سوموار کے روز 8 مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے۔ تمام مقامات ان ڈور کے ہیں۔