جنوبی پنجاب سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انٹرویو آج بلاول ہاؤس ملتان میں ہونگے

جنوبی پنجاب سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انٹرویو آج بلاول ہاؤس ملتان میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے امیدواروں کے انٹرویوز آج پیپلزسیکرٹریٹ بلاول ہاؤس ملتان میں ہوں گے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم کے مطابق پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی،صدر جنوبی پنجاب سید احمد احمود،مخدوم شہاب الدین،نتاشہ دولتانہ اور شازیہ عابد پر مبنی کمیٹی کی نگرانی میں پیپلزسیکرٹری بلاول ہاؤس ملتان میں آج شام پانچ بجے ڈیرہ غازیخان ڈویژن جبکہ شام چھ بجے ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انٹرویوز ہونگے اسی طرح 30مئی شام پانچ بجے بہاولپور ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے دریں اثناء شام چھ بجے پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس پیپلزسیکرٹریٹ میں زیر صدارت مخدوم احمد محمود ہوگا،مہمان خصوصی یوسف رضا گیلانی ہوں گے۔
انٹرویو