(ن)لیگی قائد کی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ملک دشمنی ہے،جہانگیر ترین
بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے پرعزم ہے ن لیگ کے قائداداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرکے ملک سے دشمنی کررہے ہیں پاکستان تحریک انصاف قوم کی امنگوں پرپورااترنے کی ہر(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
ممکن کوشش کریگی وہ ترین ہاؤس میں تحصیل احمدپورشرقیہ سے پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدواروں سیدسمیع الحسن گیلانی، سابق ایم این اے ملک عامریارواران اورسردارملک جہانزیب وارن سے گفتگوکررہے تھے جہانگیر ترین نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں اورپسماندگی کے خاتمہ کیلئے کچھ نہیں کیااب ہم اس علاقہ کواس کاحق دلانے کی ہرممکن کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی حکومتوں نے لوٹ مارکے علاوہ کچھ نہیں کیا،پاک فوج نے ملک میں امن وامان کے قیام میں اپنے جانثاروں کی قربانیاں دیں ہم فوج کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی مخالفت کرینگے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آنے والے انتخابات میں کلین سویپ کریگی اوراقتدار میں آکر عوام کوترقی یافتہ پاکستان کاتحفہ دیں گے۔