مضر صحت گٹکا کی فروخت پر پان شاپ سیل،گلی سڑی،ناقص اشیاء تلف

مضر صحت گٹکا کی فروخت پر پان شاپ سیل،گلی سڑی،ناقص اشیاء تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں کاروائیاں کر تے ہوئے راجپوت پان شاپ کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، مضر صحت گٹکا فروخت کرنے،صفائی کے ناقص (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

انتظامات کی وجہ سے سربمہر کر دیا ۔جبکہ 330ساشے گٹکا تلف کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ ملتان میں 3فوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات ،غیر معیاری رنگ،مضرِ صحت اجزاء کے استعمال ،غلط لیبلنگ،ریکارڈ کی عدم موجودگی ، حشرات کی بہتات، ناقص آئل ،گندے،بدبودار ماحول اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر45,000 اور ڈیرہ غازی خان میں5فوڈ پوائنٹس کو43,000ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران233کلوگرام گلی سڑی سبزیاں،پھل ،123لیٹر غیر معیاری مشروبات،33لیٹر بگ ایپل ڈرنکس،20کلوگرام رنگین سلانٹی48,کلوگرام غیر معیاری گھی/آئل،45لیٹر مضرصحت جوس،29لیٹر زائدالمیعاد ڈرنکس،20کلوگرام پینگاسیس مچھلی ،20کلوگرام خراب دہی موقع پر تلف کی گئی۔مزید برآں متعدد فوڈ پوائنٹس،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس،ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔
فوڈ اتھارٹی