پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا پی پی قائد ین کو جاتا ہے،عہدیدار

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا پی پی قائد ین کو جاتا ہے،عہدیدار

  



ملتان(نیوز رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود،سینئر نائب صدر رضوان عالم،جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ ودیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹوکو جاتا ہے جبکہ پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دینے والی شخصیت سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہیں دونوں قائد سچے محب وطن اور پاکستانی قوم کے حقیقی مسیحا تھے پیپلزپارٹی کے مخالفین کے پاس الزام تراشی اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں پیپلزپارتی نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے اس وقت بھی پارٹی قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جو عوامی ایشوز پر سیاست کررہے ہیں اور اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جلد ایک ایسا منشور پیش کرنے والے ہیں،جولائی میں ہونیوالے انتخابات میں پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ملک و قوم کو اندھیروں سے نکال کر خوشحالی کے روشن سفر پر گامزن کریگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...