پولیس کے رہائشی کوارٹروں میں مقیم غیر متعلقہ افراد کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

پولیس کے رہائشی کوارٹروں میں مقیم غیر متعلقہ افراد کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

  



ملتان(وقائع نگار)ضلعی پولیس انتظامیہ کی جانب سے پولیس لائن کے رہائشی کوارٹروں میں غیر متعلقہ افراد کے رہنے کی اطلاع پر ان کیخلاف آپریشن کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

حوالے سے ایک رپورٹ بھی تیار کرکے ایس ایس پی آپریشن سیف اللہ خٹک کو بھیجوا دی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ حالیہ ملک میں جاری دہشت گردی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ کے دیگر محکموں کی طرح پولیس نے بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا ،ملتان پولیس لائن رہائشی کوارٹروں و مکانات کو سرچ کیا۔اسی دوران یہ پتہ چلا کہ پولیس لائن میں ایسے چار کوارٹر بھی موجود ہیں۔جن میں پولیس ملازم کے علاوہ کوئی اور پرائیو یٹ افراد کئی عرصے سے محکمے کو اطلاع دیے بغیر رہائش رکھے ہوہے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بنائی گئی غیر متعلقہ رہائش پذیر افراد کی رپورٹ پر فوری طور ان افراد کو نوٹس دینے کے احکامات دیے۔حکم عدولی کی صورت میں ان سے یہ مکانات بذریعہ آپریشن خالی کرواے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...