ملتان ریجن میں اہم وارداتوں کا سراغ لگانے والا’’اکلوتا‘‘ لوکیٹر خراب

ملتان ریجن میں اہم وارداتوں کا سراغ لگانے والا’’اکلوتا‘‘ لوکیٹر خراب

  



ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت دیگر اضلاع میں دہشت گردی۔اغوا برائے تاوان ودیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کے ملزمان کے سراغ لگانے والا کروڑوں روپے سے خریدا گیا اکلوتا لوکیٹر(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

خراب ہوگیا ہے۔جس کو مرمت کے اسلام آ باد بھیجا گیااور گزشتہ روز سے وہ ٹھیک ہو رہا ہے۔اس بارے پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور اس پر فوری طور پر قابو پانے کے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی سلسلے میں ان احکامات پر عمل کرتے ہو ئے حکومت نے بیرون ملک سے اربوں روپے کی لاگت سے یہ لوکیٹرز خریدے تھے۔اور پھر صوبہ بھر کے ڈویثرن میں ضرورت کے مطابق اس لوکیٹر کو دے دیا گیا۔ڈویثرن سطح پر اس لوکیٹر کی مانیٹرنگ کا فوکل پرسن آر پی او کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ بڑے اضلاع میں سی پی او بھی بوقت ضرورت اپنے کسی بھی ضلع میں سنگین نوعیت کے مقدمات کے ملزمان کو ٹریس آوٹ کرانے کے لئے یااس لوکیٹر سے مدد لے سکتے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس کے استعمال کے با رے میں صوبائی پولیس افسران کی جانب سے ایک ایس او پی تیار کی گئی۔ جس کو ملتان سمیت دیگر اضلاع میں بھی بھیجوا دیا گیا تاکہ عملدرآمد ہو سکے۔ جس کے مطابق پولیس افسران صرف دہشت گردی۔اغوا براے تاوان،قتل یا دیگر حساس نوعیت کے مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری میں اس لوکیٹر کی مدد لے سکتا ہے۔ یہاں پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملتان میں اس کے جلد خراب ہونے کی ایک خاص وجہ اس کا بلا وجہ غیر ضروری استعمال ہے۔ چھوٹے موٹے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے اس کو استعمال کیا جاتارہا ہے اور جس کی وجہ سے یہ خراب ہو گیا ہے۔واضح رہے پچھلے کئی روز سے زاہد عرصہ گزرنے کے باوجود یہ لو کیٹر ٹھیک نہیں ہوا۔جس کی وجہ سے دہشت گردی، قتل دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں رکاوٹ حائل نظر آ رہی ہے جبکہ ضلعی پولیس حکام کا کہنا ہے اس بارے لوکیٹر بہت جلد ٹھیک ہو جائے گا۔غیر ضروری استعمال والی بات میں سچائی کم ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...