اوباشوں کی خاتون سے اجتماعی بداخلاقی،ویڈیو سے بلیک میلنگ،ملزم گرفتار

اوباشوں کی خاتون سے اجتماعی بداخلاقی،ویڈیو سے بلیک میلنگ،ملزم گرفتار

  



ملتان(وقائع نگار)تھانہ گل گشت کے علاقے میں دوست نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دوست کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا بلیک میلنگ کیلئے موبائل فون سے ملزمان نے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ویڈیو بھی بنالی،جبکہ پولیس نے مذکورہ واقعہ کے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ویڈیو برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،اس بارے میں معلوم ہوا ہے تھانہ گل گشت پولیس کو بستی حاجی پور کے رہائشی شاہ زیب نے درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں اور میرا دوست اکبر گردیزی مارکیٹ میں کام کرتے ہیں میں نے اپنی پسند کی شادی عظمی دختر یٰسین سے اپنے والدین کی مرضی کے بغیر کی ہوئی ہے اپنے دوست اکبر کو کہا کہ اپنی بیوی کے ہمراہ ایک رات کیلئے ملتان ٹھہرنا ہے جس پر اکبر نے ڈاکٹر قمر اقبال کے ہسپتال نزد باٹا چوک ایک کمرہ مجھے ٹھہرنے کیلئے دے دیا،15مئی 2018ء کو اپنی بیوی کے ہمراہ آیا،اندر کمرے میں سوگئے،تقریباً رات 2بجے اکبر اور اس کے دوست اویس،آصف،نعمان نے باہر سے کمرہ کا تالہ کھولا اندر داخل ہوئے اور سائل کو مارپیٹ کر دوسرے کمرے میں لے گئے اور ایک شخص میرے پاس کھڑے ہوکر پہرہ دیتا رہا جبکہ دیگر اشخاص نے بیوی عظمی کو بداخلاقی کا نشانہ بناتے رہے اور اس دوران موبائل فون سے ویڈیو بھی بناتے رہے تاکہ بعد میں بلیک میلنگ کی جائے بڑی مشکل سے جان بخشی کرواکر وہاں سے نکلے،چند روز بعد سائل کی بیوی پر پھر میسج آجاتا ہے کہ پھر ہمارے پاس آؤ ورنہ یہ ویڈیو سب کو دیکھا دیں گے،اس تمام وقوعہ کے بارے میں اپنے والد کو بتایا جس پر پولیس نے ان چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور ان کو گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے آج 29مئی 2018ء کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...