وہاڑی میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام ، 3دہشتگرد اسلحہ و بارود سمیت پکڑے گئے نامعلوم مقام پر منتقل

وہاڑی میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام ، 3دہشتگرد اسلحہ و بارود سمیت پکڑے گئے ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے آپریشن کر کے وہاڑی میں دہشت گردی کی کاروائی ناکام بنادی وہاڑی ہولناک تباہی سے بچ گیا سی ٹی ڈی نے تحریک(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

طالبان اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گرد گرفتارکرکے ا ن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے سی ٹی ڈی وہاڑی کواطلاع ملی کہ ریلوے پھاٹک پیر مراد کے قریب مبینہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گرد موجود ہیں جو ایل ای اے وہاڑی کے دفتر پر حملہ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس پر حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا اور وہاڑی کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ہے گرفتار ہونے والوں میں تحریک طالبان کے محمد عرفان، وسیم عباس اور غلام مجتبیٰ شامل ہیں گرفتار دہشت گردو ں کے قبضہ سے 3 ہینڈ گرینڈ،ایک پستول 30بوراورگولیاں برآمد ہوئی ہیں گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں سے دوکاتعلق شورکوٹ اورایک منچن آباد بہاولنگر کارہائشی ہے مبینہ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر