موٹرسائیکل سوار کو بچاتے حساس ادارے کی بس دکان میں گھس گئی،1شخص جاں بحق

موٹرسائیکل سوار کو بچاتے حساس ادارے کی بس دکان میں گھس گئی،1شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا،بٹہ کوٹ،بارہ میل(نمائندہ پاکستان ،نامہ نگار،سٹی رپورٹر)حساس ادارے کی بس موٹرسائیکل سوار کو بچاتے فرنیچر کی دکان میں جا گھسی 1شخص جاں بحق تفصیل کے مطابق رفیقی ائیر بیس شورکوٹ کی بڑی فوجی بس 50سے زائد فوجی اہلکاروں کو طبی معائنہ کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال ملتان لے جارہی تھی ،کبیروالا شہر سے چند کلومیٹر دور مولا پور بس سٹاپ پر اچانک سامنے سے آنیوالے بزرگ موٹر سائیکل سجاد حسین کو بچانے کی کوشش میں سٹاپ پر واقع (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

فرنیچر کی دکان میں جاگھسی،مذکورہ بس کی زد میں آکر بزرگ موٹر سائیکل سوار سجاد حسین ولد محمد بخش سکنہ موضع روانی پل رانگو موقع پر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا ۔حادثے کا شکار ہونیوالی ائیرفورس کی مذکورہ بس میں سوار افراد کو بعدازاں آنیوالی فوجی بس کے ذریعے ملتان پہنچا دیا گیا۔