افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کی کارروائی طالبان کمانڈر 2ساتھیوں سمیت ہلاک

افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کی کارروائی طالبان کمانڈر 2ساتھیوں سمیت ہلاک

  



کابل (آن لائن) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں ایک طالبان ملٹری کمانڈر اپنے دو ساتھیو ں کے ہمراہ ہلاک ہو گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

مطابق افغان ائیر فورسز نے ننگرہار میں فضائی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی میں طالبان ملٹری کمانڈر ہلاک ہوگیا۔افغان وزارت دفاع کے مطابق طالبان کمانڈر گل محمد دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کمانڈر ننگر ہار میں خودکش کارروائی کرتے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...