نگران وزیراعظم کی تقرری پر سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتا ہوں،یوسف رضا گیلانی

نگران وزیراعظم کی تقرری پر سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتا ہوں،یوسف رضا ...

  



شجا ع آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بیرون ملتانی گیٹ شاہی عید گاہ میں نوید قریشی کی والدہ کی نماز جنازہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جو کام ان کا تھا انہوں نے خود کیا ہے ،ہم نے(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

امنڈمنٹ کر کے یہ فیصلہ کیا کہ لیڈر آف دی اپوزیشن اور لیڈر آف دی ہاؤس مل کر متفقہ فیصلہ کریں گے وہ ٖفیصلہ وہ ہو گا جو قابل قبول ہو گا خوش آئند بات یہ ہے پیپلز پارٹی نے نام دیا جسے اپوزیشن اور گورنمنٹ نے اسے قبول کیااور اگر یہ نہ کر سکتے تویہ فیصلہ پارلیمنٹ کمیٹی میں جاتا ، میری نااہلی کیس میں جسٹس ناصرالملک بھی بنچ میں شامل تھے انہوں نے مجھے نااہل نہیں کیا مجھے این آر او کیس میں عملدرآمد نہ کرنے پر چند سیکنڈ کی سزا دی گئی اور اس معاملہ کو قومی اسمبلی میں سپیکر فہمیدہ مرزا کو ریفر کیا گیا جنہوں نے ایک ماہ کے اندر معاملہ کو قانونی نقطہ نظر سے دیکھ کر اس نتیجہ پر پہنچیں کہ میں آرٹیکل 62,63 کے زمرہ میں نہیں آتا جب فیصلہ پارلیمنٹ نے کر دیا تو پارلیمنٹ کے اس فیصلہ کے خلاف افتخار محمد چوہدری چیف جسٹس آف پاکستان نے سومو ٹو ایکشن لے کرمجھے نا اہل کر دیا افتخار محمد چوہدری کا فیصلہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف نہیں تھا بلکہ پارلیمنٹ کے خلاف تھاپارلیمنٹ کی تذلیل ہوئی تھی کیونکہ یہ فیصلہ نیشنل اسمبلی کی فہیمدہ مرزا نے عدالت کے روبرو دیا تھاناصرالملک ایک اچھے شخص ہیں جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں میں دعا گو ہوں کہ ان کی لیڈر شپ میں ملک میں شفاف الیکشن ہوں،اس موقع پر خواجہ انیس مصطفی ، معراج قریشی، شفقت شاہ بخاری سمیت دیگران بھی موجود تھے ۔

گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...