سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست،کینٹ پولیس سے ریکارڈ پیش نہ ہونے پر سماعت31مئی تک ملتوی

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست،کینٹ ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سابق وزیراعظم میاں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

نواز شریف کے خلاف غداری کامقدمہ درج نہیں کرنے کی درخواست پر پولیس تھانہ کینٹ کی جانب سے ریکارڈ پیش نہیں کرنے پر سماعت 31مئی تک ملتوی کردی ۔فاضل عدالت میں تحریک انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدرغلام مصطفی چوہان نے درخواست دائرکی تھی کہ 11 مئی کوملتان ائیرپورٹ پر سابق وزیراعظم نے انٹرویودیا، جس سے پاکستان کی سا لمیت کو خطرہ ہے۔جس پرپولیس کومقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی لیکن اس پرٹال مٹول سے کام لے کرلاقانونیت کی جارہی ہے۔اس لئے پولیس کومقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...