ٹینڈرز جاری کرنے سے روکنے، توہین عدالت کیخلاف درخواستوں پر سماعت4جون تک ملتوی

ٹینڈرز جاری کرنے سے روکنے، توہین عدالت کیخلاف درخواستوں پر سماعت4جون تک ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) سول جج ملتان نے میونسپل کارپوریشن ملتان کی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرزجاری کرنے سے روکنے اور عدالتی حکم پرعمل نہیں کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں میں سماعت 4 جون تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں جلیل خان بابرسمیت 40 چیئرمین وممبران نے درخواست توہین عدالت دائرکی تھی کہ ورلڈبنک سے حاصل گرانٹ کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب شہری نظام کی بہتری کے پراجیکٹ کے تحت کروڑوں روپیسے زائدکی رقم جاری کی گئی جس کے لئے کارپوریشن کی جانب سے مذکورہ فنڈزغیرقانونی اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کامنصوبہ بناتے ہوئے صرف صوبائی حلقہ 196 میں خرچ کرنے کے لئے ٹینڈرز جاری کرنے کیخلاف فاضل عدالت سے رجوع کیاتوعارضی حکم امتناعی جاری کردیا گیا لیکن عدالتی حکم 26 فروری کوموصول ہونے کے باوجود27 فروری کوٹینڈرجاری کردئیے گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...