چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،موبائل فون،زیورات سے محروم،مقدمات درج

چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،موبائل فون،زیورات سے ...

  



ملتان(وقائع نگار)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

سائیکلوں،موبائل فونز،طلائی زیورات،گھریلو سامان،الیکٹرونکس اشیاء و نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے میں عاشق کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان نقدی،طلائی زیورات مالیتی 2لاکھ 30ہزار چوری کرلے گئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے سے اظہر اقبال کی موٹرسائیکل نامعلوم چور نے چوری کرلی تھانہ بوہڑ گیٹ عمران کو 3مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر موبائل فون چھین لیا،تھانہ سیتل ماڑی کی حدود میں اشفاق سے نامعلوم جیب تراش نے موبائل فون چوری کرلیا تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے عمران کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور نے موٹرسائیکل لے اڑا۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ابراہیم کی بیوی سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پرس چھین لیا جبکہ گل گشت کے علاقے سے بلال کی موٹرسائیکل نامعلوم نے چوری کرلی پولیس نے مذکورہ ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...