سورج سوا تیزے پر ، جنوبء پنجاب کا پاڑہ 47ڈگری سینٹی گریڈ ، معمولات زندگی متاثر

سورج سوا تیزے پر ، جنوبء پنجاب کا پاڑہ 47ڈگری سینٹی گریڈ ، معمولات زندگی متاثر

  



ملتان،کوٹ ادو،راجن پور،منڈی یزمان،خان پور(سپیشل رپورٹر،وقائع نگار،نمائندگان)سورج سوا نیزے پر،جنوبہ پنجاب میں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے لگا،گرمی سے متاثرہ درجنوں مریضوں ہسپتال پہنچ گئے تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شد ت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث دن کے وقت معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملتان کے بیشتر میدانی علاقوں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جو بتدریج بڑھ رہا ہے مذکورہ صورتحال کے پیش نظر گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے شہری و دیہی (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

علاقوں میں برف ،ائر کولر ،اے سی ،شربت سمیت گرمی کی شدت کم کرنے والی د یگر اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں موسم مزید گرم اور خشک رہے گا۔دریں اثناء ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 17افراد ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے لائے گئے نشتر ہسپتال میں 16اور شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک مریض لایا گیا ہے ان میں سے بیشتر مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا۔ کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ ادو میں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری تک جا پہنچا، ماہ رمضان میں واپڈااورسوئی گیس حکام نے دوبارہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی ۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور میں سخت گرمی اور تیز لو کاسلسلہ جاری ہے ،صبح آٹھ بجے سے گرم لو شروع ہوجاتی ہے جو بعد ازسورج غروب بھی جاری رہتی ہے سخت گرمی اور لو سے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے سخت گرمی کی لہر نے شہریوں کوگھروں میں محصور رہنے پر مجبور کردیا ہے شہریوں اور روزہ داروں نے باران رحمت کی دعاء کی ہے ۔منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق دن بھر سورج آگ بر ساتا رہا۔ شدت کی گرمی اور چلنے والی لو سے سڑ کیں سنسان اور بازار ویران ہو گئے۔ اس سے معمو لات زندگی در ہم بر ہم ہو کر رہ گئے ۔ نیو جنرل بس اسٹینڈ میں ایک گداگر بو ڑھی خاتون گر می سے بے ہوش ہو گئی۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق خان پور میں چوتھے روز بھی گرمی کی شدت جاری درجہ حرارت 47 پرپہنچ گیاخان پور کے شہری اور دیہی علاقوں میں گرمی کی لہر سوموار کے روز بھی برقرار رہی شدید گرمی میں شہر کی سڑکیں سنسان اور کاروباری زندگی شدید متاثر رہا ہفتہ کے روزخان پور میں درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ جبکہ سوموار کے روز 47سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا خان پور سے ملحقہ چولستانی علاقہ میں شدید گرمی کے باعث انسان اور جانور پانی کی قلت کے علاوہ گرمی ہونے کے باعث دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

گرمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...