’’ظلم بند کرو‘‘بجلی بلوں میں ان گنت ٹیکسز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چل پڑی

’’ظلم بند کرو‘‘بجلی بلوں میں ان گنت ٹیکسز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چل پڑی

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر) بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف سوشل میڈیا پر’’ واپڈ ا کی لوٹ مار مکاؤ ‘ ظلم بند کراؤ‘‘ مہم چل پڑی ۔ ناجائز ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر مہم چل پڑی ہے کہ’’بجلی بل میں ٹیکس ختم کرو ‘‘مہم میں حصہ لیں‘ بجلی کے بلوں(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

کی آڑمیں لوٹ مار کو ختم کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔ اس مہم میں سب حصہ لیں اور اس پیغام کو آگے سے آگے پھیلائیں تاکہ چیف جسٹس آف پاکستان اس کا بھی نوٹس لے لیں ۔بجلی کے بل میں الیکٹرک سٹی ڈیوٹی‘ پی ٹی وی فیس‘ جی ایس ٹی ، انکم ٹیکس ، ایکسٹر ا ٹیکس ، نیلم جہلم سرچارج ، جی ایس ٹی آن ایف پی اے ، ایکسٹراٹیکس آن ایف پی اے ، ای ڈی آن ایف پی اے ،میٹر رینٹ‘ سروس رینٹ ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ، ایف سی سرچارج ، ٹی آر سرچارج سمیت کچھ دیگر خفیہ ٹیکس شامل ہیں جس کے باعث 1280روپے کے بجلی کے اصل بل پر 1010روپے ٹیکس لگادئیے جاتے ہیں ۔ اس طرح صارفین کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ناجائز ٹیکسز سے لوٹا گیا پیسہ حکمرانوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے اور ان کے اثاثے حیران کن طور پر بڑھتے ہی چلے جا ر ہے ہیں ۔ یہ صورتحال نامنظور ہے ۔ غریب صارفین زندہ درگور ہو چکے ہیں ۔چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی گئی ہے کہ گھریلو اور کمرشل بل پر ناقابل برداشت ٹیکسز ختم کرائیں۔ ظلم کا سلسلہ بند کرائیں اور قوم کی دعائیں لیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...