کوٹلہ مغلاں،واپڈا حکام کی مبینہ غفلت،ننھی زندگی بجلی کی لہروں کی نذر

کوٹلہ مغلاں،واپڈا حکام کی مبینہ غفلت،ننھی زندگی بجلی کی لہروں کی نذر

  



کوٹلہ مغلان(نمائندہ پاکستان) کوٹلہ مغلان کے نواحی علاقہ بستی کھوئی والا کے رہائشی چودہ سالہ طالبعلم محمد کامران ولد عابد حسین سابقی علی الصبح سائیکل پر سکول جا رہا تھا کہ راستہ میں بجلی کی مین گیارہ ہزار وولٹ کی ننگی تاریں لٹکی پڑیں تھیں پر ساتھ سے گزرتے ہی ننگی تاروں نے محمد کامران کو پکڑ(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

لیا جس کے باعث محمد کامران موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، والدین و اہل علاقہ نے واپڈا اہلکا رو ں و اعلی آفیسران کو بد دعا ئیں و دہا ئیا ں دیتے ہو ئے کہا لاش لے کر روانہ ہو گئے عوامی سما جی حلقو ں نے واقعہ پر شدید الفا ظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ متعدد دفعہ مکینیو ں نے واپڈا اہلکا رو ں و ایس ڈی او جام پور و دیگر اعلی افسران کو درخوا ستیں اور شکا یتیں درج کرائی گئیں لیکن مبینہ غفلت کی وجہ سے مسلسل وا قعات ہو رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...