نیب نے مفلوج کر دیا، اس طرح حکومتیں نہیں چل سکتیں:شاہد خاقان عباسی

نیب نے مفلوج کر دیا، اس طرح حکومتیں نہیں چل سکتیں:شاہد خاقان عباسی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی5 سالہ اقتصادی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5سالہ دور اقتدارمیں ووٹ کو عزت دی اور یہی ہمارا انتخابی نعرہ ہوگا ،نیب نے حکومت کو مفلوج کر دیا ہے اس طرح حکومتیں نہیں چل سکتیں ، سول و عسکری تعلقات بہتر ہیں تاہم اس طرح کے معاملات پرایک قومی ڈائیلاگ ہونا ضروری ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ،خیبر پختونخوا میں فاٹا کے انضمام کا عمل چل پڑا ہے جو اپنے وقت پر مکمل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزایک پریس کانفرنس میں کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 ء میں مہنگائی کی شرح 7.75 فیصد تھی جو 2018 ء میں کم ہو کر 3.77 فیصد پر آ گئی اور یہی مسلم لیگ ( ن) کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 ء میں صنعتی ترقی 2013 کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ چکی ہے لیکن برآمدات 22 فیصد سے کم ہو کر 20 فیصد پر آئیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں اضافے کی شرح 3.8 فیصد ہے لیکن کپاس کی پیداوار میں ماضی کی نسبت کمی آئی ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ چاول کی پیداوار 7.44 ملین ٹن ہے جو 2013 میں 5.4 میلن ٹن تھی۔انہوں نے بتایا کہ جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو خدمات کے شعبے میں گروتھ 1.3 فیصد تھی جو 2018 میں 6.4 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11.26 ارب ڈالر تھے اور رواں سال غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16.23 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ترسیلات زر میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور نجی سرمایہ کاری 2.2 سے بڑھ کر 3.7 ٹریلین ڈالر پر آ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں فی کس آمدن 1234 ڈالر تھی جو آج 1641 ڈالر ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں محصولات وصولی کی شرح میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2013 میں شرح سود 9 فیصد تھی جو اب کم ہو کر 6.5 ہو چکی ہے۔

شاہد خاقان عباسی

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...