10پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

10پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 10 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

حکم دیا کہ بے۔ فاضل عدالت میں سرکار بنام بختاور تھانہ حرم گیٹ میں مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹروں محمد افضل ، اللہ ڈتہ، ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد، کانسٹیبلوں نوشین اسلم، تصور حسین، محمد راشد کو 25 اگست کو جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد جاوید میں پیش نہ ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ، ہیڈ کانسٹیبلوں شاہد حسین، انور سعید، کانسٹیبل محمد فشاء کو 26 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...