نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنیوالے کارکن پر اہلکاروں کا تشد د

نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنیوالے کارکن پر اہلکاروں کا تشد د

  



لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنیوالے لیگی کارکن پر سکیورٹی اہلکاروں کا تشدد، تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔لاہور میں یومِ تکبیر کے کنونشن میں نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر رہنماں کے ساتھ سٹیج پرموجود تھے کہ اچانک ایک لیگی کارکن نے ہاتھ ملانے کیلئے ان کی جانب دوڑ لگا دی لیکن سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اس کی خوب پٹائی کی اور اسے گھسیٹے ہوئے وہاں سے لے گئے لیکن اپنی درگت بننے کے باوجود اس لیگی کارکن کا جذبہ ٹھنڈا نہ ہوا اور اس نے دوبارہ واپس آ کر زور زور سے شیر شیر کے فلک شگاف نعرے لگانا شروع کر دیے۔ نواز شریف نے کارکن کو گلے لگایا ۔

کارکن پر تشدد

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...